Home / پاک ایران تعلقات نئےاسٹریٹجک دورمیں داخل

پاک ایران تعلقات نئےاسٹریٹجک دورمیں داخل

Ali Larijani arrives in Pakistan

Tuesday, 25 November 2025 | Web Desk

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری ڈاکٹر علی لاریجانی پاکستان کےتاریخی اور غیر معمولی دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ دورہ دونوں برادر ملکوں کے دیرینہ، مضبوط اور آزمودہ تعلقات کو ایک نئے اسٹریٹجک مرحلے میں لے جانے کی جانب اہم پیش رفت قراردیاجارہا ہے۔

اسلام آبادمیں ایرانی سفارت خانہ کے بیان کےمطابق بدلتے ہوئے عالمی حالات، علاقائی صورتحال اور خطے کے نئے اسٹریٹجک تقاضوں کے پیش نظر پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط، مربوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی کا یہ اہم دورہ اسی سمت میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

اب جڑےگاپاکستان دنیاکےساتھ

دورے کے دوران دونوں ممالک کے وفود سیاسی، سیکورٹی، سرحدی انتظام، انسداد دہشتگردی، معاشی تعاون اور علاقائی استحکام سے متعلق امور پر جامع اور نتیجہ خیز بات چیت کریں گے۔

علی لاریجانی اپنےدورےمیں صدرمملکت آصف زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اوردیگراعلیٰ سول وعسکری حکام سےملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی چیک کریں

Bilawal Bhutto and Asif Zardari London meeting on Sindh provinces issue

سندھ کی تقسیم کےخلاف ڈٹےرہنےکاعزم، زرداری بلاول ملاقات

Saturday, 5 September 2026 | Web Desk پیپلزپارٹی سندھ کی تقسیم کےخلاف موقف پرڈٹی رہےگی۔ …