Home / امریکانےبھارتی طلباکےاجتماعی ویزےمستردکردئیے

امریکانےبھارتی طلباکےاجتماعی ویزےمستردکردئیے

Indian students' US Visas

ویب ڈیسک: مودی راج میں بھارت کو ایک کےبعدایک رسوائی کاسامنا۔ آپریشن سندور میں ذلت آمیزشکست کے بعد امریکاجانےکےخواہشمندبھارتی طلباکےویزےبڑی تعدادمیں مستردکئےجانےکی رپورٹ سامنےآگئی ۔

معروف بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70سے 80 فیصد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں مزیدبتایاگیاکہ بھارت میں امریکی ویزا سلاٹس کا بحران سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ وعدوں کے باوجود امریکی سفارتخانوں نے اپوائنٹمنٹ سلاٹس بند کر دیے ہیں۔

تعلیمی ویزےمستردہونےکی شرح میں بےپناہ اضافےکےباعث ہزاروں بھارتی طلبہ شدید ذہنی تناؤاور مایوسی کا شکارہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ویزا سلاٹس بحال نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب چکنا چور ہو جائیں گے، جس پر مودی حکومت کو اندرون ملک شدید سیاسی دباؤ کا سامناکرناپڑےگا۔۔

امریکا کابھارتی طلبہ پر عدم اعتماد نہ صرف مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان لگاتاہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کا وشو گرویادوسرےلفظوں میں علاقےکاتھانیدار بننے کا خواب پوراہونےسےپہلےہی چکناچورہوتادکھائی دےرہاہے۔

ٹرمپ حکومت کی بھارت کےمعاملےمیں اس سرد مہری کو عالمی سفارتی حلقے بھارت کے لیے ایک ’خاموش مگر فیصلہ کن پیغام‘ قرار دے رہے ہیں ، جس میں پوشیدہ پیغام یہ ہےکہ دنیااب مودی سرکار کی غیر ذمے دارانہ پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کررہی ہے۔

ماہرین کےخیال میں مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات، داخلی انتہا پسندی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو بری طرح داغدارکر رہی ہیں اور یہی امیج مودی کی نام نہاد سافٹ پاور کو زوال کی طرف لے جارہاہے۔

یہ بھی چیک کریں

New York Times report on Khamnaei's killing

خامنہ ای کوکیسےماراگیا؟ نیویارک ٹائمزکی چشم کشارپورٹ

Sunday, 01 March 2026 | Web Desk ایران کےسپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ کیسےاسرائیلی بمباری …