Home / بیرون ملک سےرقوم بھیجنےوالےپاکستانیوں کیلئےانعامات

بیرون ملک سےرقوم بھیجنےوالےپاکستانیوں کیلئےانعامات

Reward Announced on Remittances in Pakistan

ویب ڈیسک ۔۔ آپ پاکستانی ہیں ، بیرون ملک کام کرتےہیں اوروہاں سےپیسےگھربھجواتےہیں توآپ کیلئےحکومت پاکستان نےانعامات کااعلان کیاہے۔

اس خبرکی تفصیل کےمطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نےبیرون ملک سےرقوم پاکستان بھجوانےوالےہم وطنوں کیلئے13ارب روپےسےزائدکےقومی ترسیلات زرلائلٹی پروگرام کی منظوری دی ہے۔

اس پروگرام کےتحت رواں سال بیرونی ممالک سےبنکنگ چینلزکےذریعےترسیلات زربھجوانےوالےپاکستانیوں کومراعات دی جائیں گی۔

اس مقصدکیلئےسٹیٹ بنک موبائل ایپ متعارف کرائےگاجس کےذریعےترسیلات زربھیجنےوالےپاکستانیوں کومراعات دی جائیں گی۔

ذرائع کےمطابق 10ہزارڈالرسالانہ بھیجنےپرایک فیصد ۔ 30ہزارڈالربھیجنےپر1.25فیصداوراس سےزائدرقم بھیجنےپرکل رقم کا1.25فیصدانعام میں دیاجائےگا۔

ذرائع کاکہناہےکہ بیرون ملک پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کیلئےاسٹیٹ بنک مزیدمراعاتی اسکیمیں بھی متعارف کرائےگا۔

یہ بھی چیک کریں

Medicine hone delivery in punjab

پنجاب میں ادویات کی فری ہوم ڈلیوری

ویب ڈیسک ۔۔ پنجاب میں دولاکھ مریضوں کومفت ادویات گھرپرملیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنےصوبےمیں فری …